ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع

اسلام آباد(آئی پی ایس)حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔ اب ٹیکس گوشوارے31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

 

 

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے بہت سے لوگوں نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے سسٹم پر بہت لوڈ ہے۔ پہلے کوارٹر میں 84ارب روپے کے ری فنڈز دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر دی گئی تھی اور ایف بی آر نےاس میں توسیع نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر