تجارتٹاپ سٹوری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر نئی تاریخ رقم؛ انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر نئی تاریخ رقم ہوگئی اور 100 انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے مسلسل دوسرے روز پی ایس ایکس میں غیر معمولی تیزی ریکارڈ ہو رہی ہے۔ آج جمعہ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 1199 پوائنٹس کے اضافے سے 80001 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بازار حصص میں 100 انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو عبور کرگیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker