تجارتٹاپ سٹوری

اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 78 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ریکارڈ ساز تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، اس دوران انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن کے آغاز ہی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1465 پوائنٹس کے بڑے اضافے سے 78100 کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ عیدکی تعطیلات سے پہلے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آخری روز (جمعہ کو) پی ایس ایکس میں انڈیکس 77 ہزار کی سطح عبور کر چکا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker