تجارتتازہ ترین

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2600 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (آئی پی ایس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 75 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرچکا ہے۔

حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ کے اعلان کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے اور آج جمعرات کے روز اتار چڑھاؤ کے بعد پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2657 پوائنٹس کی بڑی تیزی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 73 ، 74 اور 75 ہزار پوائنٹس کی 3 نفسیاتی سطحوں کو عبور کرگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 75454 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker