تجارت

صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے شرح سود برقرار رکھنے پر ردعمل آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس و انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے شرح سود برقرار رکھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھ کر بزنس کمیونٹی کو مایوس کیا ہے۔

صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان میں شرح سود پورے ایشیا میں سب سے زیادہ ہے جو تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ بلند شرح سود نے نجی شعبے کے لیے کاروبار کیلئے بینکوں سے قرضوں کا حصول ناممکن بنا دیا ہے،22 فیصد شرح سود میں صنعتی اور معاشی ترقی کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت کو بے روزگاری میں کمی ،کاروبار اور معیشت کی بحالی کیلئے شرح سود میں نمایاں کمی کرنا ہو گی،بجلی وگیس کی موجودہ قیمتوں،ٹیکسز اور بلند شرح سود سے صنعتیں بند ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت عام انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے۔پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے عوام اور بزنس کمیونٹی کی مشکلات میں اضافہ، مہنگائی مزید بڑھے گی۔

صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ یکم فروری سے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker