تازہ ترینتجارت

پے پال کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ خوش آئند ہے،احسن بختاوری

اسلام آباد(آئی پی ایس)صدراسلام آباد چیمبرآف کامرس احسن بختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں فری لانسنگ کے فروغ کیلئے پے پال کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ خوش آئند ہے

اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ فری لانسنگ اور ای کامرس پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس ہیں،بد قسمتی سے ہم اب تک ان عالمی اداروں کو ملک میں لانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

احسن بختاوری نے کہا کہ پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کا حصول آسان ،روپے پر دباؤ میں کمی آئے گی،حکومت ٹیکنالوجی اور سی کامرس کی دیگر بڑی کمپنیوں کو بھی پاکستان لانے کی کوشش کرے

صدر آئی سی سی آئی نے کہاکہ پاکستان 25 کروڑ آبادی کا بڑا ملک ہے جس میں اکثریت نوجوانوں کی ہے، ہماری یوتھ میں بڑا پوٹینشل ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ انکی صلاحیتوں کو نکھارا اور مواقع فراہم کئیے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی کمپنیوں کے پاکستان آنے سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، صدر آئی سی سی آئی نے مطالبہ کیا کہ حکومت معاشی بہتری کیلئے جاری پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker