تازہ ترینتجارت

پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا، احسن بختاوری

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا اور حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

یوم یکجہتی کشمیرپراپنے پیغام میں احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کررہے ہیں، یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے ایک تاریک باب کو اجاگر کرتا ہے، جموں و کشمیر پر بھارت کا غیرقانونی قبضہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے اور اس تنازع کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے

سات دہائیوں سے جاری مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنے میں ناکام ہے، ہندوستان ریاستی دہشت گردی، بے گناہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے، جعلی مقابلوں، حراست میں تشدد اور موات، کشمیری قیادت کی نظربندیوں کے واقعات کی دنیا گواہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پیلٹ گنوں کا استعمال اور مکانات کو نذر آتش کررہی ہے

عالمی برادری گواہ ہے کہ بھارت ہر حربہ آزما کر بھی کشمیری عوام کے خود ارادیت کی جدوجہد کو ختم کرنے میں ناکام ہے، عالمی برادری ہندوستان کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش سے روکے

، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع کے پرامن حل کے لیے کام کرے، یہ واحد راستہ ہے جو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے، بھارت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین، سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیریوں سے بھارتی وعدوں کی خلاف ورزی ہیں۔بھارتی مظالم کی ہولناکی اور ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیری عوام پرعزم ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker