تجارت

بجلی کی قیمت میں 1.81 روپے یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد (آئی پی ایس) نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) برائے جون کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی پی پی اے -جی نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے 26 جولائی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس کے بعد 1.81 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ اس کا اطلاق صرف اگست کے بلز پر ہوگا۔

اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker