تجارت

صدر اسلام آباد چیمبرآف کامرس کا سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی بھاری سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ اور پاک سعودیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔

منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، سعودی وفد کا دورہ پاک سعودیہ تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی موزوں ملک ہے، حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات اور بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ صدر آئی سی سی آئی نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں، امید ہے سعودی عرب کے بعد یو اے ای، قطر اور دیگر ممالک سے بھی بھاری سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker