تجارت

فری لانسرزکیلئے ای روزگار سینٹرز کے قیام کا فیصلہ ، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا اہم بیان



اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری نے کہا ہے کہ حکومت کا فری لانسرزکی سہولت کیلئے10ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے ، پاکستان میں 15لاکھ سے زائد فری لانسرز کام کررہے ہیں،جن میں سے بیشتر کو سہولیات میسر نہیں ۔
اپنے ایک بیان میں احسن بختاوری نے کہا کہ ای روزگار سینٹرز کے قیام سے فری لانسرزکو براہ راست فائدہ اور روزگار کی فراہمی کی راہ ہموار ہو گی ، ٹیکنالوجی اور ای کامرس پر توجہ دے کر سالانہ اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ، پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے ،حکومت کو اس شعبے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مہارت دلانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، آئی ٹی کے شعبے میں انٹرپینورشپس کے فروغ کیلئے حکومت نوجوانوں کو قرضے فراہم کرے ، نگران حکومت کے معاشی بہتری کے حوالے سے جاری اقدامات قابل ستائش ہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker