
اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آبادچیمبر اینڈکامرس انڈسٹری(آئی سی سی آئی) کے صدر احسن ظفر بختاوری نے ایتھوپین پارلیمنٹ کی پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدے کی توثیق کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایتھوپین پارلیمنٹ کی طرف سے دوطرفہ تجارتی معاہدے کی توثیق اہم سنگ میل ہے ، اقدام سے دونوں ممالک کے سیاسی، سفارتی اور تجارتی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے، تاریخی معاہدے سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ، کاروباری سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی، احسن بختاوری نے کہا کہ پاک، ایتھوپیا تعلقات کی بہتر ی کیلئے سفیرجمال بیکر عبداللہ کی کوششیں قابل تعریف ہیں ،تجارتی معاہدے کی توثیق سے پاکستان کی لو افریقہ پالیسی کو مزید آگے لے جانے میں مدد ملے گی، دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہونے سے دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،احسن بختاوری نے مطالبہ کیا کہ حکومت افریقی ممالک کیساتھ تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، پاکستان، ایتھوپیا سمیت تمام افریقی ممالک کیساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔