تجارت

نان فائلرز کے بجلی و گیس کے کنکشن منقطع کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے ،احسن بختاوری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا ہے کہ نان فائلرز کے بجلی و گیس کے کنکشن منقطع کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے ۔
اپنے ایک بیان میں احسن بختاوری نے کہا کہ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود لاکھوں لوگوںٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ،
ٹیکس نیٹ میں اضافہ ملکی معاشی بحالی و استحکام کیلئے ناگزیر ہو چکا ہے،
تاجر برادری اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے،
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹیکس فائلرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے،
انہوں نے کہا کہ نان فائلرز کو فائلرز بنانے کیلئے مراعات ، پرکشش سکیم متعارف کروائی جائے ،
برآمدات میں اضافے اور معاشی ترقی کیلئے مشترکہ اور جامع ویژن کی ضرورت ہے ،
نگران حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ملک معاشی طور پر بہتر ہو رہا ہے،
اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، ڈالر کی قدر میں کمی ہو رہی ہے ،
نگران حکومت مہنگائی کو کنٹرول ، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی روکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker