تجارت

نگران حکومت خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرے، صدر آئی سی سی آئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے سرکاری اداروں سے متعلق آرڈیننسز کے اجراسے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی اداروں کو آزادانہ ماحول فراہم کرنے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے، پاکستان کے سرکاری ادارے سالانہ خسارے میں پورے ایشیا میں پہلے نمبر پر ہیں،
صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کی شمولیت ، بروقت اوربہتر فیصلہ سازی اداروں کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کر سکتی ہے،
حکومت کو خسارے میں کمی کیلئے کاروبار سے نکل کر سرپرستی کی طرف جانا چاہیے،
احسن بختاوری نے کہا کہ پی آئی اے ، اسٹیل ملز سمیت صرف 8سرکاری ادارے سالانہ 250ارب کا خسارہ کررہے ہیں ،
ملک معاشی مشکلات کا شکار، قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے ،
سرکاری اداروں کے خسارے پر قابو نہ پایا گیا تو یہ معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہو گا ،
خسارے کے خاتمے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے کام لینے کی ضرورت ہے،
انہوں نے کہا کہ خسارے کا شکار اداروں کوحکومتی تحویل سے نکال کر نجی شعبے کے حوالے کرنا ہی مسئلے کا بہترین حل ہے،
صدر آئی سی سی آئی نے مطالبہ کیا کہ نگران حکومت خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرے،

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker