تجارت

متحدہ عرب امارات کے ساتھ اربوں ڈالرز کے معاہدوں پر صدر آئی سی سی آئی کا اہم بیان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کے ساتھ اربوں ڈالرز کے معاہدوں پر صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کے معاہدے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نیا باب ہیں،
اپنے ایک بیان میں احسن بختاوری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت کو ایک نئی جہت دے گی،
بزنس کمیونٹی کی طرف سے معاہدوں پر وزیراعظم، آرمی چیف اور یو اے ای سفیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،
صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ امید ہے یو اے ای کے بعد کویت سے بھی سرمایہ کاری معاہدے خوش اسلوبی سے طے پائیں گے،
نگران حکومت اور ایس آئی ایف سی کے سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں،
معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے، معاشی پالیسیوں کی تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے،
انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ بلندی اور سرمایہ کاری معاہدے حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہیں،
امید ہے عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی جمہوری حکومت بھی معاشی بہتری کی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی،

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker