تجارت

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا،

قیمتوں میں اضافے سے عوام کی قوت خرید میں کمی ، کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ جائیں گی،

پیٹرولیم اور گیس قیمتوں میں اضافہ پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافہ کرے گا،

کاروبار اور عوام کو مہنگائی کے تباہ کن نتائج سے بچانے کیلئے حکومت فیصلے پر فوری نظرثانی کرے،

سخت فیصلے کرنے کی بجائے حکومت کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر توجہ دے،

برآمدات میں اضافے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دیا جائے،

حکومت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنانے کیلئے اقدامات کرے ،

عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا کہ بڑے منصوبوں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے،

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker