تجارت

آئی سی سی آئی وفد کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ،آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آئی سی سی آئی )کے وفد نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) کا دورہ کیا ۔اس موقع پر این ڈی ایم اے کی آپریشنل صلاحیتوں،ریسکیو ،ریلیف اور ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے وفد کو بریفنگ دی گئی ۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس موقع پر مرکز کے جدید ترین انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور باصلاحیت افرادی قوت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI) کے صدر احسن ظفر بختاوری نے NEOC کی صلاحیتوں اور پاکستانی عوام کے تحفظ کے لیے اس کے عزم کو سراہا۔

انہوں نے شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مرکز کے فعال کردار کی تعریف کی۔صدر آئی سی سی آی نے کہا کہ گزشتہ سال تباہ کن سیلاب اور اس سال بارشوں کے دوران این ڈی ایم اے کی موجودہ قیادت کی نگرانی میں پوری ٹیم نے ریکسیو اور ریلیف کا شاندار کام کیا۔انہوں نے این ای او سی کے تحت آپریشنز کے دوران جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی تعریف کی ۔ دورہ کے موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے در میان مستقبل میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker