تجارت

لگزری گھر ایک خواب مگر اب ایک حقیقت ،دبئی میں کرسٹل بے ڈیویلپمنٹ کے ایک شاندار پروجیکٹ کا افتتاح


دبئی:امارات کی ریاست دبئی میں گزشتہ روز کرسٹل بے ڈیویلپمنٹ کے ایک شاندار پروجیکٹ کا افتتاح جے وی سی میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں ریل اسٹیٹ ڈیویلپرز ،بروکرز نیز انویسٹرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
کرسٹل بے (BAY) ڈیویلپمنٹ مینجمنٹ ٹیم جن میں رضوان سوریہ، سہیل اشرف، اور شبین خالد نے کہ کرسٹل بے پراپرٹی ڈویلپمنٹ دبئی میں مقیم ایک پریمیئر ریئل اسٹیٹ ڈویلپر ہے، جو جدید اور اعلیٰ معیار کے رہائشی اور تجارتی منصوبے بنانے کے لیے مشہور ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرسٹل بے ڈویلپمنٹ اگلے سال کے لیے 500 نئے ڈیویلپمنٹ منصوبوں کا ارادہ رکھتی ہے ،کرسٹل بیڈ ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کی خوبصورتی ہر اپارٹمنٹ اور فلیٹ کو ایک لگزری ویلا کی لک دینا اور اسے تمام لگزری اور جدید سہولیات سے لیس کرنا جن میں روشنی اور ویو کے لیے اونچی اور لمبی کھڑکیوں کا استعمال ، سویمنگ پول ،گولف کلب ،لائبریری ،کار پارکنگ ،کڈز پارک و رننگ ٹریک، جم شامل ہے ۔
کرسٹل بیڈ ڈیویلپمنٹ پروجیکٹس کی خوبصورتی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ جہاں صارفین ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ ماہانہ اقسطاس کاپلان لیں گے جو کہ کل قیمت کا 60 پرسنٹ بنے گا جبکہ باقی 40 پرسنٹ کرسٹل بےBAY ڈویلپمنٹ کی مایا ناز ٹیم کی شب و روز محنت کے پیش نظر بینک لون یا بینک موڈ گیج کی صورت میں حاصل کر سکیں گے
افتتاحی تقریب میں ہر مکتبہ فکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ڈاکٹرز، انجینیئرز ،ریل اسٹیٹ ڈیویلپرز ،انویسٹرز و ریل اسٹیٹ ایجنٹس کے علاوہ میڈیا پرسنز کثیر تعداد نے شرکت کی

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker