ٹاپ سٹوری

پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کے مسودے پر سیاست کی، ملکی سالمیت کے معاملے پرسازشیں نہ کریں، عطا تارڑ


اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے مسودے پر سیاست کی، یہ ملکی سالمیت کا معاملہ ہے، اس پر سازشیں نہیں کرنی چاہییں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آئینی عدالتیں عام آدمی کو ریلیف دینےکےلیےہوتی ہیں، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کیاجارہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر قانون نے آئینی ترامیم کے مسودے سے متعلق بھرپور کردار ادا کیا، آئینی معاملات الگ اور دیگر کیسز الگ کرنےکےلیےالگ عدالتیں مقصد ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی محمد خان نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو باہر نکالیں پھر بات ہوگی، علی محمد کو واضح کردوں کہ یہ این آر او نہیں دیا جارہا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آئینی عدالتیں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں، آئینی ترمیم پر پارلیمان کے اندر اور باہر سیر حاصل گفتگو کی گئی، آئینی ترامیم کا مسودہ قانونی ٹیم نےتیارکیا، ہم چاہتے ہیں کہ معاملےکومشاورت سےآگے بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کے مسودے پر سیاست کی، یہ ملکی سالمیت کا معاملہ ہے، اس پر سازشیں نہ کریں، معاملے کو اتفاق رائے سے منطقی انجام تک پہنچناچاہیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker