بین الاقوامی

چین کی مسلح افواج گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کے لیے پرعزم ہے ،چینی وزیر دفاع

بیجنگ: 11واں بیجنگ شیانگ شان فورم 13 تاریخ کو بیجنگ انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں شروع ہوا۔ چینی وزیر دفاع دونگ جون نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے مبارکباد کا خط پڑھا اور کلیدی خطاب کیا۔
دونگ جون نے نشاندہی کی کہ ایک صدی میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے تناظر میں، ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے، ایک دوسرے کے ساتھ مخلصانہ سلوک کرنا چاہئے، اختلافات سے نمٹتے ہوئے مشترکات کی جستجو کرنی چاہئے، کھلا اور جامع رویہ اپنانا چاہئے، جیت جیت کے نتائج کے لئے تعاون کرنا چاہئے، ایک دوسرے کے لیے فوائد حاصل کرنا چاہئے، اور ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کے لئے ایک طویل مدتی راستہ تلاش کرنا چاہئے. ایک ناقابل تقسیم سکیورٹی کمیونٹی میں ہمیں ذمہ داریوں کا اشتراک کرنا چاہیے، مل جل کر ترقی کرنی چاہیے اور یکجہتی اور باہمی تعاون کے ذریعے سلامتی کو فروغ دینا چاہیے اور سلامتی کا ایک نیا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کی مسلح افواج گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کے لیے پرعزم ہے اور ایک نئی قسم کی سکیورٹی شراکت داری قائم کرنے، عملی اور کھلے فوجی تعاون کو فروغ دینے، ابھرتے ہوئے شعبوں میں سیکیورٹی گورننس کی سطح کو بہتر بنانے، مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کی ترقی کی ضمانت فراہم کرنے کے لیے دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے۔
رواں سال کے فورم کا موضوع "قیام امن اور مستقبل کا اشتراک ” ہے۔ 1800 سے زائد مہمان فورم میں شریک ہیں جن میں 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے سرکاری نمائندے، ماہرین، اسکالرز اور مختلف ممالک کے مبصرین شامل ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker