کھیل

اسٹرائیکر فرینچائز زیم افرو ٹی 10 میں نیویارک لاگوس کے نام سے شرکت کرے گی

ہرارے : نیو یارک اسٹرائیکرز ان چند بین الاقوامی فرنچائزز میں سے ایک ہے جس نے تقریبا ہر براعظم میں اپنا کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کو تفریح کے مواقع فراہم کئے ہیں۔

زیم افرو ٹی 10 لیگ میں ٹیم اب نیویارک لاگوس اسٹرائیکرز کے نام سے ایک نیا باب شروع کرنے جارہی ہے۔ فرنچائز کی شرکت اسٹریٹجک ترقی اور توسیع کے ایک نئے مرحلے میں پہلا قدم ہے جس کا مقصد ابھرتے اور مختلف نوعیت کے کرکٹ ماحول میں مقابلہ کرنا ہے۔زیم افرو ٹی 10 میں ڈیبیو کرنے والی نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز نے متعدد کھلاڑیوں سے معاہدے کیے ہیں جن میں آصف علی، تھیسارا پریرا، بنورا فرنینڈو، بلیسنگ مزرابانی، نجیب اللہ زدران، اکھلیش بوڈوگم اور اوشین تھامس شامل ہیں۔

آصف علی کی دھواں دھار بیٹنگ میں گہرائی اور لچک موجود ہے ۔ تھیسارا پریرا اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کے ساتھ بلے اور گیند دونوں کے ساتھ انمول تجربہ رکھتے ہیں اور کھیل کا پانسہ کسی بھی وقت پلٹ سکتے ہیں۔ بلیسنگ مزرابانی کی رفتار اور باؤنس اہم فوائد دیں گے بنورا فرنینڈو کی لچک ،اوشین تھامس کی رفتار، اکھلیش بوڈوگم کی تکنیک اور نجیب اللہ زدران کی طاقتور ہٹنگ ایک زبردست امتزاج ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker