اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی ٹاورمیں فائرنگ سے کرنسی ایکس چینج کامالک اورسیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں نجی ٹاور میں پیش آیا۔ ریسکیوحکام نے لاشوں کواسپتال منتقل کردیا
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت کرنسی ایکسچینج مالک شہزاد ستی اور گارڈ کاوش کے نام سے ہوئی ، فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے لاشوں کو پمزاسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔