پاکستان

چھ ستمبر کا دن دھرتی کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانی کے جذبے کی یاد دلاتا ہے:عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد :
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے چھ ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن دھرتی کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانی کے جذبے کی یاد دلاتا ہے،پاکستان مشکل معاشی صورتحال کے باوجود اپنے دفاع کی مضبوطی سے غافل نہیں ہے۔ہماری مسلح افواج کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے،یوم شہدا ہمیں اس بے مثال جرات اور بہادری کی یاد دلاتا ہےجس کا مظاہرہ مسلح افواج اور قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناکر کیا تھا۔

چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان امن کا علمبردار ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔ دنیا کو ادراک کرنا چاہئے کہ ہماری امن کی خواہش جنوبی ایشیاء کے عوام کی اقتصادی بہبود اورخوشحالی کےلئے ہے.ہمیں امن کی خاطر اورآئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

چئیرمن کوارڈنیشن ملک سہیل حسین نے یوم دفاع کے حوالے سے کہا کہ چھ ستمبر 1965 کو ہماری بہادر افواج نے ثابت کر دیا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، قوم اس سر زمین کے بہادر بیٹوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker