پاکستانٹاپ سٹوری

معیشت کے استحکام کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کررہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر اقدامات کیے جارہے ہیں، ہمیں معیشت میں استحکام اور بہتری لانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے، اگست میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی ہے جس پر وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارتیں تعریف کے لائق ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سفر طویل ہے، ہم نے تیزی سے آگے بڑھنا ہے، ہمیں معیشت میں استحکام اور بڑھوتری لانی ہے، اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز ہے۔

قبل ازیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی توجہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگست میں مہنگائی کی سالانہ شرح کم ہو کر 9 اعشاریہ 6 فیصد پر آگئی ہے، ادارہ شماریات کے مطابق تقریباً تین برسوں میں پہلی بار یہ شرح ایک ہندسے پر آئی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا کام مکمل نہیں ہوا اور ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم ہم حقیقی ترقی کررہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker