پاکستانٹاپ سٹوری

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس
ریفرنس سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پردائرکیا گیا۔

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کے مطابق بشریٰ بی بی کوبلغاری جیولری سیٹ 7سے 10 مئی2021 دورہ سعودی کے موقع پردیاگیا،
جیولری سیٹ میں 1 انگوٹھی ، 1 بریسلٹ ، 1ہار، 2 بالیاں شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نےغیرقانونی طورپربلغاری جیولری سیٹ اپنے پاس رکھا،
بلغاری کمپنی نے فرنچائزسالوجنٹ ٹریڈنگ سعودیہ عرب کو فروخت کی تھیں ، 25 مئی 2018 کوہار3 لاکھ یورو اوربالیاں 80 ہزاریورو میں فروخت کی تھیں ، ریفرنس
کمپنی سے بریسلٹ اورانگوٹھی کی قیمت کے بارے معلومات نہیں مل سکیں-
ریفرنس کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی کل قمیت 7 کروڑ56 لاکھ 61 ہزار600 روپے بنتی ہے ،
جیولری سیٹ میں شامل ہار کی قیمت 5 کروڑ 64 لاکھ 96 ہزار روپے بنتی ہے ،
بالیوں کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار 600 روپے بنتی ہے ،
توشہ خانہ رولزکے مطابق 50 فیصد جیولری سیٹ کی قیمت 3 کروڑ57 لاکھ 65 ہزار800 روپے بنتی ہے ،

دائر ریفرنس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کرنیب کی مختلف شیکشن کی خلاف ورزی کی ،
نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 9 اورسب سیکشن 3 ،4،6 اور12 کی خلاف ورزی کی ،
یکم اگست 2022 کوبورڈ میٹنگ کے بعد انکوائری شروع ہوئی ،
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا ہے ،
بانی پی ٹی آئی نےاپنی وزارتِ عظمیٰ کے دورمیں 108 تحائف میں سے 58 اپنے پاس رکھے-

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker