پاکپتن(آئی پی ایس )عوامی و سماجی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن سعدیہ مہر زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر پاکپتن سعدیہ مہر کا عارفوالا میں دو نئے واٹر سپلائی (ٹیوب ویل)/ سولر سسٹم منصوبے کا افتتاح۔چیف ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کے مطابق آئیں ملکر ضلع پاکپتن کی بہتری،ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں،وزیراعلی پنجاب کا عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا ویژن صوبہ سمیت ہر ضلع کے اسٹیک ہولڈرز/باسیوں کیلئے قابل ستائش عمل ہے،کچھ عرصہ قبل نیلی بار کلب میں جمنیزیم کے افتتاح کے موقع پر شہریوں کی نشاندہی پر اربن ایریا میں صاف پانی کی عدم دستیابی پر ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر کی سربراہی میں 2نئے سولر پاور ٹیوب ویل کے لیے مخیر حضرات کے تعاون سے انسان دوست منصوبے کی بنیاد رکھی گئی جوڈیڑھ ماہ کی قلیل مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچا جس سے علاقہ کا درینہ مسئلہ حل ہوا جس پر اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا، پانی کی فراہمی پر علاقہ مکینوں کی خوشی دیدنی تھی۔ ڈپٹی کمشنر پاکپتن سعدیہ مہر کا کہنا تھا کہ میری اولین ترجیح پاکپتن ضلع کے شہریوں کو سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنی ہیں ،اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہیںرکھی جائیگی،
Related Articles
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024
ترنول میں ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی ،مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 5نانبائی گرفتار
ہفتہ, 20 اپریل, 2024