پاکستانٹاپ سٹوری

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کے لیے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن و دیگر کو نوٹسز جاری کردے۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل غلام مرتضیٰ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سیل کردیا ہے۔ نہ ہی کوئی نوٹس ملا اور نہ ہی کوئی اور اطلاع ۔ بس آئے اور دفتر سیل کردیا۔ فائر اینڈ سیفٹی انتظامات نہ ہونے کا کہہ کر دفتر سیل کردیا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker