تازہ ترینتجارت

صدرآئی سی سی آئی نے بجلی کی پیداوار اور ادائیگیوں کا ریکارڈسامنے لانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد:، صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے بجلی بلز میں اضافے کے معاملے پر اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے مہنگی بجلی ملکی کارخانوں کو قبرستان میں تبدیل کر رہی ہے، مہنگی بجلی کے پیچھے آئی پی پیز کے غلط معاہدے ہیں،حکومت ان پر نظر ثانی کرے،
آدھے سے زیادہ آئی پی پیز پلانٹس 50فیصد سے بھی کم پیداواری صلاحیت پر چل رہے ہیں،
احسن بختاوری نے کہا کہ آئی پی پیز کو 2ٹریلین روپے کیپسٹی چارجز کی مد میں ادا کیے جا رہے ہیں،
احسن بختاوری نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ٹیک اینڈ پے میں تبدیل کیا جائے، تمام آئی پی پیز کا ڈیٹا پبلک، بجلی کی پیداوار اور ادائیگیوں کا ریکارڈسامنے لایا جائے ،
مہنگی بجلی تاجروں اور عوام پر ظلم ہے،مہنگائی کے باعث کاروبار کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے،
اپنے لوگ کاروبار بند کر رہے ہیں تو ایسے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کہاں سے آئیگی،
جب تک توانائی کی قیمتیں مناسب نہیں ہونگی ،ملک میں کاروباراور انڈسٹری نہیں چل سکتے،
ملک میں سرمایہ کاری لانے کی باتیں ہو رہی ہیں، دوسری طرف کاروبار اور فیکٹریاں بند ہو رہے ہیں،
پاکستان میں 17سینٹ میں بجلی مل رہی ہے،علاقائی ممالک میں فی یونٹ بجلی 8سینٹ سے بھی کم ہے،
آئی پی پیز کیساتھ نئے معاہدے ہونے چاہیے تاکہ ملک قرضوں اور خساروں کے بوجھ سے نکلے،

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker