اہم خبریںبین الاقوامی

دہلی کے وزیرِ اعلی کوما میں جاسکتے ہیں، عام آدمی پارٹی

نئی دہلی(سب نیوز)دہلی کے وزیرِاعلی اروند کیجری وال کی صحت کے حوالے سے عام آدمی پارٹی نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوما میں بھی جاسکتے ہیں۔پارٹی کا کہنا ہے کہ اروند کیجری وال کی صحت کا گراف گرتا جارہا ہے۔ دہلی کی تہاڑ جیل کی انتظامیہ کو اس حوالے سے معاملات کی وضاحت کرنی چاہیے۔

تہاڑ جیل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما جس میڈیکل رپورٹ کا حوالہ دے کر اس معاملے کو تماشا بنارہے ہیں اس میں کوئی بھی تشویش ناک بات نہیں۔ایک بیان میں تہاڑ جیل کی انتظامیہ نے کہا کہ دہلی کے وزیرِ اعلی کی صحت کا پورا خیال رکھا جارہا ہے۔ ان کا میڈیکل چیک اپ باقاعدگی سے ہوتا ہے۔ ماہرین کی آرا کی روشنی میں علاج کیا جارہا ہے اور تمام ضروری دوائیں دی جارہی ہیں۔ ٹیسٹ بھی بروقت کیے جارہے ہیں۔

2 جون سے 14 جولائی کے دوران کیجری وال کے وزن میں دو کلو کی کمی آئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کا دعوی ہے کہ اروند کیجری والا کا وزن جیل میں ساڑھے آٹھ کلو کم ہوا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیجری وال کے وزن کا چارٹ جاری کرکے تہاڑ جیل نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker