بین الاقوامی

معاشی بحالی کے مثبت رجحان کو رفروغ دینے کے لئےجدت طرازی پر مبنی ترقی پر عمل کرنا ہوگا ،چینی وزیراعظم

بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور وزیر اعظم لی چھیانگ نے معاشی صورتحال پر ماہرین اور کاروباری افراد کے ایک سمپوزیم کی صدارت کی جس میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور کے اگلے مرحلے پر رائے اور تجاویز سنی گئیں۔


لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی بحالی کے مثبت رجحان کو مستحکم بنانے اور اسے فروغ دینے کے لئے، ہمیں جدت طرازی پر مبنی ترقی پر عمل کرنا ہوگا ۔


زیادہ اہم بنیادی ٹیکنالوجیز میں نئی کامیابیوں کو فروغ دینے کے لئے پالیسی سپورٹ میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ غیر منطقی نظام اور میکانزم کی اصلاح کی جائے، تمام اسٹیک ہولڈرز کے جوش و خروش اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے متحرک کیا جائے، پورے معاشرے کی جدت طرازی کی قوت کو مکمل طور پر متحرک کیا جائے، ہر قسم کی جدت طرازی کے وسائل کو منظم اور استعمال کیا جائے۔


لی چھیانگ نے یہ امید ظاہر کی کہ تمام کاروباری افراد اپنے اعتماد کو مضبوط کریں گے، جدت طرازی اور ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے، اور انٹرپرائز کو مضبوط اور بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ امید ہے کہ ماہرین اور اسکالرز ملک کی ترقی میں مزید دانش مندانہ کردار ادا کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker