راولپنڈی (آئی پی ایس )سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی ندیم شیخ کو مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کا قائم مقام صدر مقرر کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی ندیم شیخ کو مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کا قائم مقام صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ مرکزی صدر ملک شاہد غفور پراچہ نے اپنے لندن دورے پر جانے سے قبل اس اجلاس میں ندیم شیخ کا نام پیش کیا، جس پر تمام ممبران نے خوشی کا اظہار کیا۔
ترجمان انجمن تاجران چوہدری کامران سعید کے مطابق آج سے مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے تمام معاملات بطور صدر ندیم شیخ دیکھیں گے۔ ندیم شیخ اس سے پہلے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے دو بار صدر، اور 2020 میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ندیم شیخ، راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔