ٹاپ سٹوریپاکستان

افغان حکومت دہشتگردی کیخلاف مؤثر اقدامات کرے، وزیراعظم


آستانہ(آئی پی ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان پر دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے کےلیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔
وزیراعظم نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطے کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر شنگھائی تعاون تنظیم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشترکہ چیلنجز ہیں اور ترقی و خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرنا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کی جائے، خطے کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں جغرافیائی و سیاسی محاذ آرائی سے خود کو آزاد کرنا ہوگا، افغانستان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے عبوری افغان حکومت کے ساتھ بامعنی بات چیت کرنا ہوگی، افغان حکومت دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے تاکہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker