
ہنگری کے وزیر اعظم اوربان نے ایک ریڈیو پروگرام میں روس یوکرین تنازع کے حوالے سے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ ہنگری تنازع میں حصہ نہیں لے گا۔
ہنگری کی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوربان نے کہا کہ ہنگری یوکرین میں نیٹو کے کسی بھی مشن میں شامل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک روس کو شکست دینا چاہتے ہیں لیکن اس کی کوئی امید نہیں ہے بلکہ اس کے لیے ناقابل تلافی قیمت ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
حالیہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں اوربان کے حکمراں اتحاد نے 44.82فیصد ووٹ حاصل کیے ، جو ہنگری کی سیاسی جماعتوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اوربان نے کہا کہ انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہنگری کے عوام جنگ میں حصہ نہیں لینا چاہتے۔