پشاور (سب نیوز )سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان نے چیئرمین ایم ٹی آئی اپیلیٹ ٹربیونل کے عہدے سے معذرت کرلی۔حکومت کو لکھے گئے خط میں سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ میرے حوالے سے 9 مئی مقدمات میں راہ داری ضمانت دینے کا الزام بے بنیاد ہے، 2024 انتخابات سے قبل عدالتی مقدمات میں حکمران جماعت کے دیگر صوبوں کے افراد کو ضمانت دینے کا تاثر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نے سختی سے قانون کے تحت فیصلے کیے، صوبائی حکومت کا شکر گزار ہوں مجھ پر اعتماد کیا، میں اس عہدہ لینے سے معذرت کرتا ہوں۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024