ٹاپ سٹوریپاکستان

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

بیجنگ(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ چین کے دوران چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی سمیت علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سی پیک کی ترقی کے لیے مسلسل عزم اور حمایت کا اظہار کیا اور سی پیک کو اپ گریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
دوسری جانب دونوں رہنماؤں نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی جس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی باشندوں اور منصوبوں کی حفاظت کی یقین دہانی کروائی۔
مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی ویژن، فلم، ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر سمیت 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
ملاقات کے بعد چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔
قبل ازیں گریٹ ہال آف پیپلز آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کو چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker