چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق چین کے چھانگ عہ 6 مشن کے دوران چاند کے دور افتادہ حصے سے جمع کیے گئے چاند کے نمونے جمعرات کو بیجنگ وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 24 منٹ پر ری انٹری وہیکل میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔
ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ چاند کے نمونے لے جانے والے چھانگ عہ-6 کے ایسنڈر اور آربیٹر ریٹرنر امتزاج نے چاند کے مدار میں انضمام اور ڈاکنگ کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوسری بار ہے جب چین نے 2020 میں چھانگ عہ-5 مشن کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔