جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان جرنلسٹس فورم، پاک اوورسیز میڈیا فورم اور یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم نے سنیئر صحافی محمد عدیل کی سالگرہ منائی۔
پاکستان جرنلسٹس فورم، پاک اوورسیز میڈیا فورم اور یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کی جانب سے ممتاز صحافی محمد عدیل کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں مختلف صحافتی حلقوں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے امیر محمد خان، خالدنواز چیمہ، پاک اوورسیز میڈیا فورم کے مرزا مدثر، یونایئٹڈ میڈیا فورم سے عدیل ریاض شامل تھے. شرکاء نے محمد عدیل کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں شرکاء نے محمد عدیل کی صحافتی خدمات کو سراہا اور ان کی پیشہ ورانہ محنت اور لگن کی تعریف کی۔ مقررین نے کہا کہ محمد عدیل نے ہمیشہ صحافت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا ہے اور اپنی صحافتی زندگی میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
سالگرہ کی اس تقریب میں کیک کاٹا گیا۔ شرکاء نے کیک کاٹنے کی تقریب میں بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا اور محمد عدیل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر محمد عدیل نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور اپنی صحافتی خدمات جاری رکھنے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سچ اور حق کی آواز بنے رہیں گے اور صحافت کے میدان میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔