تازہ ترین

حکومت کا فوکس سولر انرجی کے فروغ پر ہے،چوہدری شافع حسین

لاہور:صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ قازقستان کی سرمایہ کار کمپنیاں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں، ہر ممکن سہولت دیں گے،


تفصیلات کے مطابق چوہدری شافع حسین سے اعزازی قونصل جنرل قازقستان راؤ خالد ایم خان کی ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پربات چیت قازقستان اور پنجاب کے مابین ٹیکنیکل ایجوکیشن، زراعت،سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ قازقستان کی سرمایہ کار کمپنیاں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔


صوبائی وزیر صنعت و تجارت قازقستان اور پاکستان کے مابین طے پانے والی 40 مفاہمتی یادداشتوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔راؤ خالد ایم خانل،صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدریشافع حسین سے اعزازی قونصل جنرل قازقستان راؤ خالد ایم خان نے ملاقات کی۔ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں باہمی تعاون اور تجارت کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور ہوا۔ قازقستان اور پنجاب کے مابین ٹیکنیکل ایجوکیشن، زراعت،سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی ہوا۔


صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین تجارت اور معیشت میں تعاون بڑھانے کی بڑی گنجائش موجود ہے،دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔عوام کی سطح پر روابط بڑھا کر باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قازقستان کے سرمایہ کار پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کا فوکس سولر انرجی کے فروغ پر ہے۔قازقستان کی سرمایہ کار کمپنیاں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔

لاہور میں آئی ٹی سٹی بن رہا ہے، گجرات میں 10ایکڑ پر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنے گی۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کوریا کے اعزازی قونصل جنرل ہیں اور انہیں کوریا کا اعلیٰ سفارتی ایوارڈ بھی ملا ہے۔اعزازی قونصل جنرل قازقستان راؤ خالد ایم خان نے کہا کہ قازقستان اور پاکستان کے مابین طے پانے والی 40 مفاہمتی یادداشتوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے سپیشل فورم تشکیل دینا ہوگا۔اعزازی قونصل جنرل قازقستان نے پاکستان کی تعمیر ترقی میں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی خدمات کو سراہا۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن اور پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker