تازہ ترینٹاپ سٹوری

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی سزا معطل، عدالت نے رہائی کا حکم دیدیا

اسلام آباد(سب نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں سزا کیخلاف عمران خان اور شاہ محمود کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیئے کہ اس متعلق کوئی دستاویز نہیں کہ اعظم خان نے سائفر بانی پی ٹی آئی کو دیا، اگر سائفر گم ہوگیا تو پھر سائفر پاس رکھنے کا چارج کیسے لگ سکتا ہے؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ میری استدعا ہے ملزمان کو ڈسچارج کیا جائے، عدالت میں کسی مخصوص ملک کا نہیں بتایا گیا جس کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کیس کو ٹرائل کورٹ واپس بھیج دیں اس میں خامیاں ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker