کراچی (سب نیوز )کراچی میں گلشن معمار افغان بستی میں 100 روپے کی شرط نے 11 سالہ بچے کی جان لے لی۔گزشتہ روز 11سالہ شاہ محمد نے 100 روپے کی خاطر ٹھیلے والے سے سرکے کی بوتل پینے کی شرط لگائی۔شرط پوری کرنے کے بعد شاہ محمد نے ٹھیلے والے سے شرط جیتنے کی رقم 100 روپے لی اور دکان سے کولڈڈرنک لیکر پی لی جس کے بعد اسکو الٹیاں ہونا شروع ہوگئیں بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گلشن معمار افغان بستی میں پیش آیا،متوفی بچے شاہ محمد کے استاد نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعہ سے متعلق بتایا کہ بچہ شاہ محمد گھر کے قریب کھڑے ٹھیلے والے کے پاس کھانے پینے کی چیز لینے گیا،ٹھیلے والے اور بچے میں شرط لگ گئی کہ اگر سرکے کی بوتل شاہ محمد 11سالہ پوری پی گیا تو ٹھیلے والا اسے 100روپے انعام کے طور پر دیگا۔بچے نے سرکے کی بوتل پی کر شرط پوری کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ شرط کی جیت کے 100روپے لیکربچہ دکان پر گیا اور کولڈ ڈرنک لیکر پی لی اس کے بعد بچہ گھر پہنچا تو اسے الٹیاں شروع ہوگئیں ،بچے سے پوچھنے پر اس نے سارے واقعہ کی تفصیل بتائی، تاہم شاہ محمد کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے بچے سے شرط لگانے والے ٹھیلے والے کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ خدشہ ہیسرکے،کولڈڈرنک سیکیمیکل ری ایکشن کیباعث بچے کی موت واقع ہوئی، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے پر موت کی حتمی وجہ سامنے آسکیگی، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔