ٹاپ سٹوری

اشتعال انگیز تقریر، جلاؤ گھیراؤ: یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتیں منظور

لاہور(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ اور گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا اور ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے، دونوں رہنما زیر حراست ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker