ٹاپ سٹوری

وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک بڑی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی ہدایت پر اسلام آباد کنونشن سینٹر میں شہدا کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

تقریب میں پاک فوج، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے شہدا کے خاندان مدعو ہوں گے، تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker