ٹاپ سٹوریصحت

پولیو کے خاتمے کی کاوشیں، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد(آئی پی ایس) شعبہ صحت میں پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، اس اعزاز کے تحت پاکستانی ڈاکٹر شہزاد بیگ کو 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام ٹائم میگزین کی 2024 کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شائع کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔
عالمی سطح پر نامزدگی ڈاکٹر شہزاد کی قیادت اور پولیو خاتمے کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔
ڈاکٹرشہزادبیگ کانام عالمی فہرست میں شامل ہوناعالمی سطح پرپاکستان کیلئے اہم ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرشہزاد بیگ واحدپاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker