پاکستان

چوہدری محمد رزاق کی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر موسیٰ الٰہی کو مبارکباد

گجرات:پاکستان مسلم لیگ ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے حلقہ پی پی 32گجرات کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری موسیٰ الٰہی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد رزاق نے کہا کہ گجرات کی عوام نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت کو لبیک کہا ہے،گجرات میں موسیٰ الٰہی کی برتری پاکستان مسلم لیگ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت پرعوام کا اعتماد فخر کی علامت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری موسیٰ الٰہی کی کامیابی سے حلقے کے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ ملے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker