ٹاپ سٹوری

عالمی بینک نے آئندہ سال ملک میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(آئی پی ایس)عالمی بینک نے آئندہ سال ملک میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی۔
عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لک جاری کردیا جس میں پاکستان کی جی ڈی پی اگلے 3 سال میں3 فیصد سےکم رہنےکی پیش گوئی کی ہے۔
عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد، سال2025 میں 2.3 فیصد اور سال 2026 میں2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ رواں مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد، سال2025 میں 2.2 فیصد اور سال 2026 میں زرعی شرح نمو2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد جب کہ مالی سال2025 میں15 فیصد تک اور مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
عالمی بینک کا بتانا ہےکہ رواں مالی سال صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد، مالی سال 2025 میں صنعتی ترقی2.2 فیصد اور مالی سال 2026 میں2.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک، مالی سال2025 میں 7.4 فیصد اور مالی سال2026 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے6.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker