
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، ان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کر کے خوشی ہوئی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شہزادہ خالد بن سلمان کو نشانِ پاکستان حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات پہنچائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے تھے جبکہ اس پریڈ کے مہمان خصوصی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان تھے۔