بین الاقوامی

چین کا حیاتیات و ماحولیات کی نگرانی کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کر نے کا اعلان


بیجنگ(آئی پی ایس)چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات نے حیاتیاتی و ماحولیاتی نگرانی کے جدید نظام کے قیام کو تیز کرنےکی تجویز” جاری کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا گرو پ کے مطابق اگلے پانچ سالوں میں، چین حیاتیات و ماحولیات کی نگرانی کی ڈیجیٹل اور انٹیلجنٹ تبدیلی کو تیز کرے گا۔ 2035 تک،حیاتیاتی و ماحولیاتی نگرانی کا جدید نظام بنیادی طور پر قائم ہو جائے گا۔ تجویز کے مطابق چین مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز کی مدد سے ماحولیاتی معیار کی نگرانی کے نیٹ ورک کو اسمارٹ بنائے گا۔ مستقبل میں،حیاتیاتی و ماحولیاتی نگرانی کے اعداد و شمار کو جمع کرنے، منتقل کرنے،نیز تجزیہ اور اطلاق تک کا پورا عمل اسمارٹ کیا جائے گا۔ماحولیاتی نگرانی کی تمام سرگرمیوں کا احاطہ کرنے والا ایک مکمل کوالٹی مینجمنٹ سسٹم قائم کیا جائے گا۔سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ، ایریل ریموٹ سینسنگ، اور گراؤنڈ بیسڈ ریموٹ سینسنگ سمیت دیگر ٹیکنالوجیز کو قومی ماحولیاتی نگرانی کے نیٹ ورک میں استعمال کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker