ٹاپ سٹوری

مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(آئی پی ایس)لاہور کے مال روڈ پر مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ انار کلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی، اغواء کاری، کار سرکار میں مداخلت اور حراساں کرنے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس اور خواتین سمیت 38 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران حافظ فرحت عباس کارکنان کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے اکساتے رہے، پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔
ایف آئی آر کے مطابق حافظ فرحت عباس نے 4، 5 نامعلوم ساتھیوں سمیت شدید فائرنگ کی، ملزمان کا ایک فائر سرکاری گاڑی کو بھی لگا، حافظ فرحت عباس نے ساتھیوں کے ہمراہ کانسٹیبل کی وردی پھاڑی اور اسے اغواء کرنے کی کوشش کی جسے استنبول چوک سے بازیاب کروایا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس کو قابو کر کے پولیس نے پستول بھی برآمد کیا، گرفتار 42 ملزمان سے ڈنڈے اور لاٹھیاں بھی بھی برآمد کیے گئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker