ٹاپ سٹوری

حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی اہم بیٹھک

لاہور(آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے وفد کی جاتی امراء میں ملاقات جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان اہم سیاسی بات چیت جاری ہے، پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نواز،اسحاق ڈار،احسن اقبال ، رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنما بھی ملاقات میں شریک ہیں۔
ایم کیوایم وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں، وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال بھی شامل ہیں، ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔
قبل ازیں رائیونڈ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker