بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کے تبصروںپر دوٹوک موقف کا اعلان

اسلام آباد /ریاض (سب نیوز)سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کے تبصروں کے معاملے پر دوٹوک موقف کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل اور برادر فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق حاصل کرنے کی ضرورت پر سعودی عرب کا موقف ہمیشہ ثابت قدم رہا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہوں گے جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو روکا نہیں جاتا۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم نے یہ بیان جان کربی سے منسوب تبصروں کی روشنی میں فلسطین کے مسئلے پر واشنگٹن کے سامنے اپنے دوٹوک موقف کی تصدیق کے لیے جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کو مثبت اشارے ملے ہیں کہ سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات معمول پر لانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker