پاکستانتازہ ترین

جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی انتخابی مہم کیلئے بیٹے کے نام سے بنے جعلی اکاونٹ سے خبردار کر دیا

لندن (آئی پی ایس )برطانوی پروڈیوسر اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے بیٹے کے نام سے بنائے جانے والے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹ سے خبردار کر دیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے ہمارے بیٹے کے نام سے بنائے جعلی ایکس اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ فالو کرنے والے جعلی ایکس اکاونٹ سے متعلق رپورٹ کریں۔واضح رہے کہ جعلی اکاونٹ جمائما گولڈ اسمتھ کے بیٹے قاسم خان کے نام سے چلایا جا رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker